• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:33pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 4:02pm

مئی میں مہنگائی کی شرح معمولی کمی کے بعد 11.76 فیصد ریکارڈ

شائع June 3, 2024
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

ملک میں گزشتہ ماہ مہنگائی میں 3.24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مئی میں مہنگائی کی شرح 11.76 فیصد ہوگئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح 11.76 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کے مطابق گزشتہ ماہ شہروں میں مہنگائی 2.80 اور دیہاتوں میں 3.89 فیصد کم ہوئی، مئی میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح 14.35 فیصد رہی اور دیہات میں مہنگائی کی شرح 8.17 فیصد ریکارڈ کی گئی.

اس کے علاوہ رواں مالی سال جولائی تا مئی مہنگائی کی اوسط شرح 24.52 فیصد رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں آلو 14.73 ، گوشت 4 اور لوبیا 3.9 فیصد مہنگا ہوا، جب کہ ٹماٹر، پیاز 51، چکن 35.2 اور گندم 22.7 فیصد سستا ہو، ایک سال کے دوران پیاز 86.6 ، ٹماٹر 55.4 اور مسالحہ جات 39.17 فیصد مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مئی میں مائع ایندھن 9.4 ، بجلی چارجز 4.5 اور موٹر فیول 3.18 فیصد سستا ہوا، جب کہ ایک سال میں بجلی کی قیمتوں میں 58.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک سال میں ٹرانسپورٹ سروس 32.2 اور کاٹن ملبوسات 23.2 فیصد مہنگی ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024