• KHI: Partly Cloudy 24.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 19°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 19°C

پسند کی شادی کیلئے کراچی سے حیدرآباد آنے والی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

شائع June 3, 2024
—فائل فوٹو: کری ایٹو کامنز
—فائل فوٹو: کری ایٹو کامنز

پسند کی شادی کرنے کے لیے صوبائی دارالحکومت کراچی سے سندھ کے شہر حیدرآباد آنے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کردی گئی۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن کی رہائشی لڑکی حیدر آباد کے نواحی علاقے ہوسڑی کے رہائشی لڑکے سے شادی کرنے آئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکا پسند نہیں آنے پر لڑکی کی دوسرے لڑکے سے دوستی ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق دونوں لڑکوں نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کی، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، دوسرے لڑکے کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو ہسپتال بھیج دیا گیا، زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 8 فروری 2026
کارٹون : 7 فروری 2026