• KHI: Partly Cloudy 30.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.7°C

اسلام آباد: شاہراہ دستورپر پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون برطانوی سفارتکار نکلی

شائع June 4, 2024 اپ ڈیٹ June 4, 2024 02:26pm
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والی خاتون برطانوی سفارتکار نکلی۔

ڈان نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکریٹری کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں لاپرواہی اور اشارہ توڑنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کی تھرڈ سیکریٹری نے ٹریفک اشارہ توڑا، تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس پر سوار پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق زخمی پولیس اہلکار امیر داد کاکڑ سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026