• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Sunny 23.6°C
  • ISB: Sunny 18.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Sunny 23.6°C
  • ISB: Sunny 18.5°C

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ سیشن طلب کر لیے

شائع June 6, 2024
صدر مملکت آصف علی زرداری— فائل فوٹو: اے پی پی
صدر مملکت آصف علی زرداری— فائل فوٹو: اے پی پی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ سیشن طلب کر لیے۔

بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون بروز جمعرات شام پانچ بجے طلب کر لیا۔

قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا چھٹا اجلاس ہو گا۔

اس کے علاوہ صدر آصف زرداری نے سینٹ کا اجلاس 7 جون بروز جمعہ صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا ہے۔

صدر مملکت نے سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (۱) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 7 فروری 2026
کارٹون : 6 فروری 2026