• KHI: Sunny 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C
  • KHI: Sunny 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C

9 مئی مقدمات: لاہور پولیس کی ٹیم کی شاہ محمود قریشی سے تفتیش کیلئے اڈیالہ جیل آمد

شائع June 7, 2024 اپ ڈیٹ June 7, 2024 06:31pm
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق لاہور میں درج مقدمات کی تفتیش کے لیے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئی، 9 رکنی پولیس ٹیم کی سربراہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) جاوید آصف کر رہے تھے۔

تفتیشی ٹیم لاہور کے تھانہ شادمان، سرورروڈ، مغل پورہ، شاہدرہ، ریس کورس، گلبرگ، گجر پورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کرنے لیے آئی تھی۔

پولیس ٹیم میں پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے ماہرین بھی شامل ہیں، ٹیم میں شامل ماہرین اپنے ہمراہ مختلف جدید آلات بھی لائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیم اپنے ہمراہ پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے کٹ بھی ساتھ لے کرآئی، تفتیشی ٹیم شاہ محمود قریشی کے جوابات کی ویڈیو ریکارڈ بھی کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026