مردان میں خاتون غیرت کے نام پر قتل

شائع June 8, 2024 اپ ڈیٹ June 8, 2024 02:09pm
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

مردان میں 22 سالہ خاتون ٹیچر کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول قاسمی کی خاتون ٹیچر کی اسکول وین کو تازہ گرم چوک پر رکوا کر انہیں وین سے اتارا گیا اور پھر ان پر فائرنگ کی گئی۔

خاتون ٹیچرکے قتل کے بعد تھانہ حر کی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ 9 ماه قبل خاتون ٹیچر نے کورٹ میرج کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026