• KHI: Maghrib 6:12pm Isha 7:27pm
  • LHR: Maghrib 5:39pm Isha 6:59pm
  • ISB: Maghrib 5:43pm Isha 7:05pm
  • KHI: Maghrib 6:12pm Isha 7:27pm
  • LHR: Maghrib 5:39pm Isha 6:59pm
  • ISB: Maghrib 5:43pm Isha 7:05pm

فیصل آباد اور کراچی کے درمیان 7 ماہ بعد فضائی رابطہ بحال

شائع June 9, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) نے فیصل آباد اور کراچی کے درمیان 7 ماہ بعد فضائی رابطہ بحال کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق 7 ماہ کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی اور فیصل آباد کے درمیان آپریٹ کی گئی اور پہلی پرواز سے 170 مسافر روانہ ہوئے۔

فیصل آباد ایئر پورٹ پر پرواز کی روانگی کے وقت کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کیے گئے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ دونوں شہروں کے درمیان پی آئی اے ہفتہ وار چار پروازیں چلائے گی اور ان پروازوں کے اجرا سے فیصل آباد سے براستہ کراچی بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو بھی سہولت میسر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پروازوں کی دوربارہ شروعات سے فیصل آباد کی کاروباری برادری اور گردو نواح کے لوگوں کو تیز رفتار سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 اکتوبر 2024
کارٹون : 7 اکتوبر 2024