• KHI: Sunny 30.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.2°C
  • KHI: Sunny 30.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.2°C

حکومت کا سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ

شائع June 11, 2024 اپ ڈیٹ June 11, 2024 03:36pm
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

حکومت نے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے فائر وال تنصیب کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی، ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک دیکھا جاسکے گا، ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹر کیا جاسکے گا۔

ذرائع کے مطابق فائر وال ایپلی کیشن کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی، فائر وال سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کرسکے گی، فائر وال آئی ڈیزکو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھے گی، فائر وال کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت ادا کرے گی، اور باقی قیمت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں ادا کریں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں غیر قانونی مواد روکنے کی پابند ہیں، کمپنیاں لائسنسنگ کی شق کے مطابق غیر قانونی مواد کی روک تھام کے لیے اقدامات کی پابند ہیں، فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے۔

ڈان ٹی وی کی طرف سے فائر وال کی تنصیب کے حوالے سے پی ٹی اے سے مؤقف جاننے کی کوشش گئی تاہم ترجمان پی ٹی اے نے مؤقف دینے سے گریزاں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026