• KHI: Sunny 26°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.2°C
  • KHI: Sunny 26°C
  • LHR: Partly Cloudy 25.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.2°C

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے لگی

شائع June 17, 2024 اپ ڈیٹ June 17, 2024 11:01pm
ایس ایم ڈبلیو فور پاکستان کو ملانے والی 7 سب میرین کیبل میں سے ایک ہے — فائل فوٹو
ایس ایم ڈبلیو فور پاکستان کو ملانے والی 7 سب میرین کیبل میں سے ایک ہے — فائل فوٹو

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے لگی ہے جس کے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے لگی ہے۔

پی ٹی اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور (SMW4) میں خرابی سامنے آئی ہے۔

ایس ایم ڈبلیو فور پاکستان کو ملانے والی 7 سب میرین کیبل میں سے ایک ہے، سب میرین کیبل میں خرابی سے مصروف اوقات میں انٹرنیٹ سروس سست ہوسکتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹیمیں خرابی کا تعین کرکے اسے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ پی ٹی اے انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس معمول پر آنے تک صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026