• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Cloudy 18.6°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Cloudy 18.6°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C

گزشتہ مالی سال برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے کے اہداف حاصل

شائع July 2, 2024 اپ ڈیٹ July 2, 2024 06:19pm
گزشتہ مالی سال تجارتی خسارہ 12 اعشاریہ 32 فیصد کم ہو کر 24 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا — فائل فوٹو: اے ایف پی
گزشتہ مالی سال تجارتی خسارہ 12 اعشاریہ 32 فیصد کم ہو کر 24 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا — فائل فوٹو: اے ایف پی

حکومت نے گزشتہ مالی سال برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے کے مقررہ اہداف حاصل کر لیے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق مالی سال 24-2023 میں برآمدات میں 10 اعشاریہ 54 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس کا حجم 30 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔

گزشتہ مالی سال تجارتی خسارہ 12 اعشاریہ 32 فیصد کم ہو کر 24 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا۔

گزشتہ مالی سال درآمدات میں صفر اعشاریہ 84 فیصد کی کمی ہوئی اور درآمدات 54 ارب 73 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026