• KHI: Sunny 17.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C
  • KHI: Sunny 17.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.5°C

اسرائیلی فوج کی رات گئے شمالی غزہ پر بمباری، مزید 6 فلسطینی شہید

شائع July 5, 2024
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی فوج نے رات گئے شمالی غزہ پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق 24گھنٹے میں 58 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر گئی، جبکہ 87 ہزار 445 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

خان یونس کے واحد فعال نصیر ہسپتال میں چند گھنٹوں کا ایندھن باقی رہ گیا، حکام نے خبردار کر دیا کہ کویتی ہسپتال بھی چند گھنٹے میں بند ہوسکتا ہے۔

ادھر اسرائیل نے مغربی کنارےمیں 3 نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دی دے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025