• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:20pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:10pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:20pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 5:10pm

سمجھدار لڑکی کو محبت نہیں، لگژری لائف چاہیے، آغا علی

شائع July 5, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ آج کل کے دور میں تھوڑی بھی سمجھدار لڑکی کو پیار اور محبت نہیں بلکہ تھوڑی سی لگژری لائف چاہیے اور اسے ایسا شخص چاہیے جو اس کی خواہشات پوری کر سکے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کلپ میں آغا علی آج کل کے دور میں لڑکیوں اور لڑکوں کی محبت اور تعلقات پر کھل کر بات کرتے دکھائی دیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات اعلانیہ کہ رہے ہیں کہ اگر کوئی لڑکا دل کا اچھا ہے اور کسی سے تعلقات استوار کرنے اور انہیں نبھانے کے لیے سنجیدہ اور پرخلوص ہے تو اس کے ساتھ مشکلات ہوں گی ہی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج کل کی تھوڑی بھی سمجھدار لڑکی کو پیار اور محبت نہیں چاہیے۔

آغا علی کے مطابق ہوسکتا ہےکہ ان کی بات کسی کو بری یا غلط لگے لیکن حقیقت یہی ہے کہ آج کل کے دور میں تھوڑی بھی سمجھدار لڑکی کو پیار اور محبت نہیں بلکہ تھوڑی سی لگژری زندگی چاہیے۔

ان کے مطابق آج کل کی سمجھدار لڑکی کو تحفظ، سکون، کچھ عیاشی اور ایسا شخص چاہیے جو کہ اس کی جائز خواہشات پوری کر سکے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایسی خواہش رکھنا یا کرنا لڑکیوں کا جائز حق ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے دلیل دی کہ یہ سچ ہے کہ لڑکیاں خلوص بھی دیکھتی ہیں لیکن خالی خلوص اور وفاداری کا لڑکیاں کیا کریں گی؟

انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے ہر لڑکے کو اپنے کیریئر اور زندگی پر توجہ دینی چاہیے، کیوں کہ اگر وہ معاشی طور پر مضبوط ہوں گے تبھی انہیں اچھی لڑکی مل سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب لڑکوں کی دنیا میں کوئی اوقات ہوگی، پھر انہیں کوئی بھی مل جائے گا اور یہی حقیقت ہے۔

آغا علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لڑکے پہلے اتنے مضبوط بن جائیں کہ وہ لڑکیوں کے بل ادا کرنے کے قابل ہو جائے، پھر وہ انہیں دل بھی دیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 جولائی 2024
کارٹون : 20 جولائی 2024