• KHI: Partly Cloudy 28.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

اسلام آباد: پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے7 سالہ بچی جاں بحق، وزیر داخلہ کا نوٹس

شائع July 9, 2024 اپ ڈیٹ July 9, 2024 04:48pm
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیپیٹل سٹی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا اور جاں بحق بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد:بچی کےسوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026