• KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

اسلام آباد سے ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر گرفتار

شائع July 9, 2024
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ملزم محمد کاشف تاج کو گرفتار کیا — فائل فوٹو: رائٹرز
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ملزم محمد کاشف تاج کو گرفتار کیا — فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد سے ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم خود کو مختلف سرکاری اداروں میں ڈائریکٹر ایف آئی اے ظاہر کرتا تھا۔

ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ملزم محمد کاشف تاج کو گرفتار کیا۔

ملزم نے اپنے واٹس ایپ نمبر پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کی یونیفارم میں تصویر لگا رکھی تھی۔

ملزم نے جڑواں شہروں میں کئی افراد سے فراڈ بھی کر رکھا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025