• KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:50pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:43pm
  • ISB: Maghrib 7:18pm Isha 8:58pm
  • KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:50pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:43pm
  • ISB: Maghrib 7:18pm Isha 8:58pm

تشدد کا کیس: اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کا شوہر گرفتار

شائع July 10, 2024
عائشہ جہانزیب —اسکرین شاٹ
عائشہ جہانزیب —اسکرین شاٹ

معروف ٹی وی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب پر مبینہ تشدد کرنے کے کیس میں ان کے شوہر حارث کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عائشہ جہانزیب کی شکایت پر تھانہ سرور روڑپولیس نے مقدمہ درج کر کے اینکر پرسن کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

عائشہ جہانزیب نے مؤقف اپنایا کہ شوہر نے رواں سال تین سے چار بار تشدد کا نشانہ بنایا تاہم میاں بیوی کے رشتے کو بچانے کے لیے بڑی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شوہر نے خفیہ نکاح کررکھا ہے، مجھے شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں اور میں قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عائشہ جہانزیب پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہے، گھریلو یا ورکنگ وویمن پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حارث عائشہ جہانزیب کے دوسرے خاوند ہیں جبکہ ان کے پہلے خاوند جہانزیب کا انتقال ہوچکا ہے۔

اس سے قبل عائشہ جہانزیب نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق درد ناک انکشافات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے پہلے شوہر جوانی میں انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد انہوں نے والدہ کی ضد پر دوسری شادی کی۔

ان کے مطابق انہوں نے پہلی شادی جہانزیب سے کی تھی، جن سے انہیں بچپن سے محبت تھی، دونوں ایک ساتھ پلے اور بڑھے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ شوہر کے انتقال کے بعد ان کی والدہ میں بھی کینسر کی تشخیص ہوئی لیکن انہوں نے والدہ کو آخر تک یہ معلوم ہونے نہیں دیا کہ انہیں کیا بیماری لاحق ہے۔

عائشہ جہانزیب کا کہنا تھا کہ بیماری کے بعد والدہ نے ان پر دوسری شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کیا اور وہ کافی عرصے تک انکار کرتی رہیں لیکن پھر انہوں نے ہار مانی۔

ٹی وی میزبان نے بتایا کہ ان کا آج تک ایک ہی مرد دوست حارث تھا، جس سے بعد میں انہوں نے دوسری شادی کی۔

انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنے دوسرے شوہر حارث کو دیا اور ان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اکثر مذاق میں کہتے ہیں کہ عائشہ ایک خاتون نہیں بلکہ مرد ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 جولائی 2024
کارٹون : 16 جولائی 2024