• KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • KHI: Fajr 5:18am Sunrise 6:34am
  • LHR: Fajr 4:50am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am

سی ٹی ڈی کی کارروائی، محرم کے جلوس پر حملے کا منصوبہ بنانے والا دہشت گرد گرفتار

شائع July 10, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے محرم الحرام کے جلوس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی درہ آدم خیل کے دہشت گرد محمد شعیب کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کراچی آکر کالعدم ٹی ٹی پی میں شامل ہوا اور وہ 8محرم کے جلوس پر حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد محمد شعیب سے کافی تفصیلات ملی ہیں جبکہ اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی ملی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 اکتوبر 2024
کارٹون : 22 اکتوبر 2024