• KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm
  • KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm

فضا علی کی کالر لڑکی پر غصہ کرنے کی ویڈیو وائرل

شائع July 20, 2024 اپ ڈیٹ July 21, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی کی جانب سے اپنے مارننگ شو میں فون کرکے لڑکے سے محبت سے متعلق سوال پوچھنے والی لڑکی پر غصہ کرنے اور انہیں بے شرم کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضا علی کو اپنے مارننگ شو میں ایک لڑکی کی فون کال موصول ہوتی ہے جو ان سے لڑکے سے محبت سے متعلق سوال کرتی ہیں۔

فون کرنے والی لڑکی ٹی وی میزبان کو بتاتی ہیں کہ ان کی عمر 18 برس ہے اور وہ انٹر کی طالبہ ہیں۔

لڑکی ٹی وی میزبان کو بتاتی ہیں کہ وہ ایک لڑکے سے شدید محبت کرتی ہیں لیکن لڑکا انہیں نہیں چاہتا، وہ انہیں لفٹ تک نہیں کرواتا، اس لیے انہیں مذکورہ مسئلے کا کوئی حل بتایا جائے۔

فضا علی لڑکی کا سوال سننے کے بعد انہیں کہتی ہیں کہ وہ کال پر ان کے ساتھ موجود رہیں اور پھر وہ مارننگ شو میں موجود مذہبی عالم سے پوچھتی ہیں کہ یہ ہمارے معاشرے میں کیا ہو رہا ہے اور کیا ایسے مسائل کا بھی کوئی حل ہے؟

اس پر مذہبی اسکالر انہیں کہتے ہیں کہ اس معاملے میں تربیت کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے، والدین کو توجہ دینی چاہیے، فون کرنے والی بچی ہیں، اس پر کیا کہ سکتے ہیں؟

مذہبی اسکالر کی بات کے بعد فضا علی غصے میں آکر کہنے لگتی ہیں کہ سوال پوچھنے والی لڑکی کو شرم بالکل نہیں ہیں، انہیں غیرت نہیں ہے۔

فضا علی مزید کہتی ہیں کہ ان کی شرم بالکل ختم ہوگئی ہے اور وہ کس طرح فون کرکے پوچھ سکتی ہیں کہ انہیں لڑکے سے محبت ہے لیکن لڑکا محبت نہیں کرتا، اس لیے کوئی وظیفہ بتایا جائے۔

ٹی وی میزبان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شرم ہوتی ہے، ان کے والدین کو شرم سے مر جانا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024