• KHI: Sunny 30.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.2°C
  • KHI: Sunny 30.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.2°C

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

شائع July 26, 2024 اپ ڈیٹ July 26, 2024 02:52pm
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق اے ڈی بی حکام نے بتایا کہ رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی امداد کےلیےخرچ کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ منصوبے کے لیے رقم کا استعمال ہوگا، منصوبے سےسیلاب متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق ڈھائی لاکھ سیلاب متاثرین کو گھروں کی تعمیر کے لیے کیش امداد فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 5 جون کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی تھی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر کی رقم حکومت کوانفراسٹرکچر میں پائیدار سرمایہ کاری میں مدد کے لیے فراہم کی جائے گی، فنڈز سے حکومت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی خدمات میں مدد ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026