• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز گراہم تھورپ 55 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

شائع August 5, 2024
فوٹو:کرک انفو
فوٹو:کرک انفو
فوٹو:کرک انفو
فوٹو:کرک انفو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور سابق کوچ گراہم تھورپ 55 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق گراہم تھورپ نے اپنے 12 سالہ عالمی کرکٹ کریئر میں 16 سینچریاں اسکور کیں جب کہ مائیکل وان اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

گراہم تھارپ نے 1993 میں اپنے عالمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ایشز سیریز کے اپنے پہلے میچ میں سنچری اسکور کی تھی اور بیس برسوں کے دوران ایسا کرنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی بن گئے تھے۔

وہ انگلش کرکٹ ٹیم کے مستقل حصہ رہے اور 100 ٹیسٹ کھیلے، انہوں نے 16 سنچریاں اسکور کیں، انہوں نے 82 ایک روزہ میچز بھی کھیلے اور وہ 17 سال تک سرے کاؤنٹی کے ساتھ وابستہ رہے۔

انہوں نے 2005 میں اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا، انہوں نے 2007 میں دوسری شادی کی، ان کے 4 بچے ہیں جب کہ انہوں نے 2002 میں اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کی۔

ان کا تعلق کرکٹرز کے خاندان سے تھا، ان کے والد جوف فارنہیم کرکٹ کلب کے چیئرمین رہے، ان کے ایک بھائی نے کئی برسوں تک بی ٹیم کی قیادت کی، ان کے دوسرے بھائی بھی فارنہیم کلب کے لیے کرکٹ کھیلتے رہے۔

سابق اور موجودہ کرکٹر مائیکل وان، بین اسٹوکس اور بین ڈکٹ سمیت متعدد کھلاڑیوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کی موت پر اظہار افسوس کیا اور ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024