• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am

بنگلہ دیش کےخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

شائع August 7, 2024
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، شان مسعود کپتان جبکہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان بنایا گیا ہے، جیسن گلیسپی کی ریڈ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر محمد ہریرہ، کامران غلام اور محمد علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

17 رکنی قومی اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیمپ کی نگرانی کریں گے، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔

واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024