• KHI: Clear 30°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.7°C
  • KHI: Clear 30°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.7°C

ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکا، لڑکی غیرت کے نام پر اسلام آباد میں بے دردی سے قتل

شائع August 7, 2024 اپ ڈیٹ August 7, 2024 04:41pm
فائل فوٹو : آن لائن
فائل فوٹو : آن لائن

اسلام آباد میں قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ واقعہ تھانہ ترنول کی حدود میں گاؤں پنڈ پڑیاں میں پیش آیا، مقتول لڑکی کی شناخت مردانہ بی بی جبکہ لڑکے کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور انہوں نے جان بچانے کے لیے ایک گھر میں پناہ لی تھی تاہم ملزمان مقتولین کا تعاقب کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور لڑکا، لڑکی کو ذبح کرنے کے بعد موقعے سے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لڑکے کی عمر 22 سال جبکہ لڑکی کی 24 سال ہے، ملزم خاتون کا رشتہ دار تھا، خاتون نے لڑکے کے حوالے سے اپنے دیور سے ہراساں کرنے کی شکایت بھی کی تھی، ملزمان خاتون کی شکایت پر اسلام آباد آئے تھے، ملزمان نے پہلے لڑکے کو مارا پھر خاتون کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ٹیکسلا سے کرائے پر گاڑی بک کرائی، پولیس نے گاڑی اور ڈرائیور کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

بعد ازاں ملزمان نے پولیس سے رابطہ کر کے بتایا کہ ہم نے دونوں کو قتل کیا ہے، ڈرائیور کا کوئی قصور نہیں، ہماری روایات کے مطابق قتل بنتا تھا تو ہم نے کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہ زیب نے بتایا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026