توانائی کے شعبےمیں اصلاحات لارہے ہیں، وفاقی وزیر توانائی

شائع August 8, 2024 اپ ڈیٹ August 8, 2024 02:31pm
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی محمد علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ توانائی کاشعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے، اصلاحات پر عملدرآمدکویقینی بنائیں گے۔

اویس لغاری نے کہا کہ ہر چیزکا معاملہ پاور سیکٹرپر آکر رک جاتا ہے، پاکستان کو توانائی کا صحت مند شعبہ دیں گے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے معاون خصوصی محمد علی نے کہا کہ دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح سرکار اور صارف پر بوجھ کم پڑسکتا ہے، ٹاسک فورس آئی پی پیزکےمعاملےکا بھی جائزہ لے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026