• KHI: Asr 4:30pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • ISB: Asr 3:58pm Maghrib 5:38pm
  • KHI: Asr 4:30pm Maghrib 6:08pm
  • LHR: Asr 3:55pm Maghrib 5:34pm
  • ISB: Asr 3:58pm Maghrib 5:38pm

یونی لیور پر 6 کروڑ روپے جرمانہ عائد

شائع August 10, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے یونی لیور پاکستان پر اپنی صفائی ستھرائی سے متعلق مصنوعات، ’لائف بوائے صابن‘ اور ’لائف بوائے ہینڈ واش‘ کی تشہیر کے لیے ٹیلی ویژن پر دھوکا دہی پر مبنی دعوے نشر کرنے پر 6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسابقتی کمیشن کے بینچ نے 2010 کے مسابقتی ایکٹ کے سیکشن 10 کی خلاف ورزیوں پر یونی لیور پاکستان کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس سے متعلق کارروائی کو نمٹا دیا، 2010 مسابقتی ایکٹ کا سیکشن 10 کاروبار کو گمراہ کن معلومات یا جھوٹے دعوؤں پر مبنی مارکیٹنگ میں ملوث ہونے سے روکتا ہے۔

فریب پر مبنی مارکیٹنگ کو روکنا مسابقتی کمیشن پاکستان کے بنیادی اختیارات میں سے ایک ہے، یہ کمیشن صارفین کو گمراہ کن معلومات سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور حریف کاروبار کو مسابقت مخالف رویے سے بچاتا ہے جو کہ کمپنیوں کے کاروباری مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

لائف بوائے صابن اور ہینڈ واش نامی مصنوعات کے بارے میں ریکٹ بینکیزئر کی جانب سے دی گئی ایک شکایت کی بنیاد پر مسابقتی کمیشن پاکستان نے یونی لیور پاکستان کے اپنی مصنوعات کے بارے میں بلند و بالا دعوؤں جیسے ’جراثیم سے 100فیصد ضمانت یافتہ تحفظ‘، ’جراثیم سے تحفظ دینے والا دنیا کا نمبر ون صابن‘ اور ’ 10 سیکنڈ میں 99.9 فیصد جراثیم سے تحفظ’ کے بارے میں جانچ پڑتال کی۔

یونی لیور کی جانب سے ان دعوؤں کے بارے میں ڈسکلیمرز انتہائی چھوٹے سائز میں چھاپے گئے اور با مشکل ہی نوٹس کیے جاسکتے ہیں، مسابقتی کمیشن پاکستان نے یونی لیور کو 30 روز کے اندر حکم کی تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 اکتوبر 2024
کارٹون : 11 اکتوبر 2024