خیبرپختونخوا میں متوقع موسلادھار بارشوں کے باعث سیلاب الرٹ جاری

شائع August 15, 2024
— فائل فوٹو: پی ڈی ایم اے
— فائل فوٹو: پی ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا میں سیلابی کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے، جبکہ 14 سے 18 اگست تک صوبے میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، پشاور، بنوں، ڈیرہ اسمعٰیل خان، ہنگو، ہری پور اور کوہاٹ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ کُرم، لکی مروت، مہمند، اورکزئی اور وزیرستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے اور ایمرجنسی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔

جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، متعلقہ شعبہ جات کو بھی اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے شہریوں اور مقامی انتظامیہ کو بھی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جبکہ این ڈی ایم اے نے عوام سے موبائل ایپلی کیشن پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کی بھی درخواست کی ہے، تاکہ موسمی صورتحال اور الرٹ سے متعلق باخبر رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024