• KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.4°C
  • ISB: Rain 26°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 27.4°C
  • ISB: Rain 26°C

لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر عون علی کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا

شائع اپ ڈیٹ
عون علی کھوسہ۔ فائل فوٹو
عون علی کھوسہ۔ فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) کو 20 اگست تک یوٹیوبر عون علی کھوسہ کو باز یاب کرواکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس شہباز رضوی نے عون علی کھوسہ کی اہلیہ بینش کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے وکلا میاں علی اشفاق اور خدیجہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں عدالت نے آرٹسٹ عون علی کو بازیاب کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عون علی کھوسہ کی اہلیہ نے ان کی بازیابی کی درخواست دائر تھی، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ عون علی ڈیجٹیل کانٹینٹ کریٹیر ہیں اور ان کو نامعلوم افراد نے گھر سے اغوا کیا۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت عون علی کھوسہ کی بازیابی کا حکم دے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026