کاروباری تنازع پر تاجر کو قتل کرنے والے دو بھائیوں کو عمر قید کی سزا

شائع August 30, 2024 اپ ڈیٹ August 30, 2024 06:19pm
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کاروباری تنازع پر تاجر کو قتل کرنے والے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تاجر کو قتل کر کے لاش کے 10 ٹکڑے کرنے والے ملزمان کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد شاہد اور زاہد کو عمر قید کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ ملزمان پر ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

سرکاری وکیل پرویز گھمرو کے مطابق دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں جنہیں رینجرز نے کورنگی سے گرفتار کیا تھا۔

پراسکیویشن کے مطابق ملزمان نے 2019 میں 24سالہ بزنس پارٹنر زعیم کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد لاش کے دس ٹکڑے کردیے تھے۔

مقتول کی لاش کے ٹکڑے شرافی گوٹھ سے ملزمان کی نشاندہی پر برآمد ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026