• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm

ماہرہ خان کی ”لیلیٰ او لیلیٰ“ پر جلوے بکھیرنے کی ویڈیو وائرل

شائع September 4, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سپر اسٹار“ اداکارہ ماہرہ خان اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے بھارتی گانے ”لیلیٰ او لیلیٰ“ پر جلوے بکھیرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کو ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جہاں سے اسے دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا۔

مختصر ویڈیو میں اداکارہ اور ان کے ساتھیوں کو مختلف انداز میں جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کے اختتام پر ماہرہ خان جلوے بکھیرتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کی جانب سے ادائیں دکھانے کو صارفین نے قاتلانہ قرار دیا۔

اداکارہ نے جہاں بولڈ لباس میں جلوے بکھیرے، وہیں انہوں نے دیسی انداز میں ٹھمکا لگا کر قاتلانہ ادائیں دکھا کر میلا لوٹا۔

اداکارہ کی ویڈیو پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے ناز و انداز کی تعریفیں کیں اور انہیں تجویز بھی دی کہ وہ دوسرے گانوں پر بھی جلوے بکھیریں۔

زیادہ تر صارفین نے ماہرہ خان کی جانب سے جلوے بکھیرنے کو سراہا اور انہیں نہ صرف خوبصورت قرار دیا بلکہ انہیں سپر اسٹار بھی کہا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ خان کے ساتھیوں کی بھی تعریفیں کیں لیکن زیادہ تر نے اداکارہ کے جلوے بکھیرنے کو سراہا۔

جہاں مداحوں نے ماہرہ خان کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور ان کے ناز و انداز کو نامناسب بھی قرار دیا۔

ماہرہ خان نے اپنی ہی 2016 کی بولی وڈ فلم ”رئیس“ کے گانے ”لیلیٰ او لیلیٰ“ پر جلوے بکھیرے تو مداحوں کو ان کی فلم بھی یاد آئی۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024