• KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C

اسلام آباد: لڑکی پر تیزاب پھینکنے والی خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

شائع September 13, 2024 اپ ڈیٹ September 13, 2024 04:54pm
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد میں لڑکی پر تیزاب پھینکنے والی خاتون سمیت 3 ملزمان کو کیپٹیل سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملزمہ شمائلہ، ساجد محمود اور سردار ولی شامل ہیں، ملزمان علیشہ نامی لڑکی پر تیزاب پھینک کر وقوعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وقوعہ کا نوٹس لے کر اسپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی تھی۔

ملزمہ شمائلہ نے متاثرہ لڑکی علیشہ کو ذاتی رنجش پر ساتھیوں کی مدد سے تیزاب گردی کا نشانہ بنایا تھا، واقعہ 4 ستمبر کو تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف ٹین میں پیش آیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2026
کارٹون : 15 اپریل 2026