• KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C

اسلام آباد کچہری کے سامنے فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

شائع September 26, 2024 اپ ڈیٹ September 26, 2024 02:35pm
فوٹو: شکیل قرار
فوٹو: شکیل قرار

اسلام آباد کچہری کے سامنے فائرنگ کے نتیجے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ جی 11 سروس روڈ پر دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور میت کو ہسپتال منتقل کردیا، انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ کو کارڈن آف کرکے موقع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لیا جائے گا۔

بعد ازاں ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگیا، مرنے والوں میں سید تفسیر حیدر اور نذیر نامی شہری شامل ہیں، ملزمان کو 713/24 کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت سے بری ہونے پر مخالف پارٹی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ملزمان پر اس سے قبل 3 سے 4 مقدمات درج ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2026
کارٹون : 15 اپریل 2026