حاملہ ہونا ’بے غیرتی‘ نہیں، میرا سیٹھی اداکارہ حبا بخاری کی حمایت میں آگئیں

شائع October 1, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

میرا سیٹھی نے ساتھی اداکارہ حبا بخاری کی ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حاملہ ہونا ”بے غیرتی“ نہیں۔

میرا سیٹھی نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حبا بخاری کی حمایت کی۔

ان کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں حبا بخاری کی لندن ہم ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ اور ان کے اہل خانہ پر تنقید کی گئی تھی۔

پوسٹ میں اہل خانہ کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ وہ اپنی ماں، بہن اور بیٹیوں کو ایسی حالت میں باہر کمائی کے لیے نہ جائیں، کمائی کے مواقع باقی زندگی میں بھی آ جائیں گے۔

پوسٹ میں اداکارہ کی ’بی بے بمپ‘ کے ہمراہ تصویر کو شوبز شخصیات کی جانب سے ’بے غیرتی‘ قرار دیا گیا تھا۔

میرا سیٹھی نے مذکورہ پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حاملہ ہونا ’بے غیرتی‘ نہیں۔

اداکارہ نے حبا بخاری کی حمایت میں لکھا کہ حمل کے ساتھ کام کرنا اور پیٹ کا نظر آنا کسی طرح بھی بے غیرتی نہیں۔

انہوں نے حبا بخاری کے سبز لباس کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اس لباس میں نہ صرف خوبصورت نظر آ رہی ہیں بلکہ وہ اس میں اچھی بھی لگ رہی ہیں۔

اداکارہ نے حبا بخاری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ تمام خواتین خود مختار اور مضبوط ہیں جو ایسی حالت میں بھی کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اور وہ سب قابل تحسین ہیں۔

میرا سیٹھی نے حمل کے ساتھ کام کرنے والی خواتین پر تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ حمل کے ساتھ کام کرنا اور اس دوران بے بی بمپ کا نظر آنا کہیں سے بھی بے غیرتی نہیں۔

خیال رہے کہ حبا بخاری نے 28 ستمبر کو لندن میں ہونے والے ہم ایوارڈز شو میں شرکت کی تھی، جہاں ریڈ کارپٹ پر انہیں بے بی بمپ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

حبا بخاری کی بے بی بمپ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ہی انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کی تھی، اس سے قبل انہوں نے اس بات کو میڈیا میں شیئر نہیں کیا تھا۔

گزشتہ ماہ ستمبر کے وسط میں پہلی بار نادیہ خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا تھا کہ حبا بخاری حمل سے ہیں اور تین دن قبل ہی اداکارہ کی بے بی بمپ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں تو لوگوں نے ان پر تنقید کی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024