• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:56pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:59pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:31pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:56pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:59pm

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

شائع October 2, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے شہریوں پر مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے، شہر قائد کے صارفین پر بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کا فیصلہ کل نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہوگی۔

کے الیکٹرک نے اگست 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے جس کے تحت 51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے اگر کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے من و عن اضافے کردیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے مسلسل بوجھ کی زد میں ہیں، ستمبر میں کراچی والے پرانی ماہانہ ایڈجسٹمٹ میں فی یونٹ ایک روپے ادا کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ نیپرا سے کے الیکڑک کے لیے جولائی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے، کے الیکٹرک نے جولائی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 9 پیسے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

اگر قیمتوں میں من و عن اضافہ کیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اس سے قبل، نیپرا مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بھی کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کر چکا ہے اور مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 76 پیسے اضافہ کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 10 اکتوبر 2024
کارٹون : 9 اکتوبر 2024