نیٹو ٹینکر حملے میں ملوث 12 افراد گرفتار

شائع September 19, 2013

فائل فوٹو۔۔۔۔۔

کوئٹہ: پاکستانی سیکیورٹی حکام نے بدھ کے روز کہا ہے کہ افغانستان میں موجود نیٹو افواج کے لیے سامان لے جانے والے کنٹینروں کو جلانے اور تباہ کرنے والے گینگ کے بارہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پیراملٹری فرنٹیئر کور نے جنوب مشرقی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے  700 کلومیٹر جنوب مشرق میں حب کے ایک علاقے میں آپریشن کے نئے سلسلے کے تحت ان افراد کو گرفتار کیا ہے۔ حب کراچی سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ایف سی کے ترجمان عبدالواسع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے گینگ کے بارہ افراد کو گرفتار کیا ہے جو نیٹو کنٹینر کے جلانے اور تباہ کرنے میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مبینہ ملزمان نے نیٹو گاڑیوں کو جلانے اور ان کے ڈرائیورں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے، انہوں نے مذید بتایا کہ جو گاڑی وہ  جرم میں استعمال کرتے تھے وہ  بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس جیسے اور گروپوں کے حوالے سے تفتیش اور معلومات کی جا رہی ہیں۔

یہ گرفتاریاں اس واقعہ کے بعد سامنےآئی ہیں جب حب کے علاقے میں چمن کے راستے افغانستان جانے والے نو آئل ٹینکروں کو تباہ کر دیا گیا تھا۔

افغانستان خشکی میں گھرا ایک ملک ہے جہاں بندرگاہ نہیں اور اسی لئے نیٹو اور امریکی افواج کیلئے فوجی اور دیگر سامان پاکستان سے لے جایا جاتا ہے۔ پانچ ماہ تک وہاں کیلئے تیل کی ترسیل حال ہی میں دو ہفتے قبل واپس شروع کی گئی ہے۔

پاکستانی کنٹریکٹرز نے کراچی سے طورخم باڈر تک ملک کے شمال مغرب میں گاڑیوں پر مسلسل حملوں کے باعث آئل سپلائی روک دی تھی۔

نیٹو افوج کا اگلے سال کے آخر تک انخلاء مکمل ہو جائے گا، امریکہ اور پاکستان کےدرمیان کیے گئے معاہدے کے مطابق 2015 کے آخر تک نیٹو سپلائی جاری رکھی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 جون 2025
کارٹون : 21 جون 2025