• KHI: Partly Cloudy 23.8°C
  • LHR: Cloudy 24.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.8°C
  • LHR: Cloudy 24.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.4°C

وزیر اعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات، اسلام آباد کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ

شائع October 6, 2024 اپ ڈیٹ October 6, 2024 07:11pm
فوٹو: نیوز
فوٹو: نیوز

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو اسلام آباد کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی ستائش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے پر اسلام آباد پولیس نے شاندار کردار ادا کیا، پاک فوج، پنجاب پولیس اور رینجرز کے دستوں نے بھی اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل حمید شاہ نے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2026
کارٹون : 15 اپریل 2026