• KHI: Partly Cloudy 30.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.7°C

اسلام آباد: اختر مینگل سمیت بی این پی کے دیگر رہنماؤں کےخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

شائع October 24, 2024 اپ ڈیٹ October 24, 2024 08:57pm
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کے عملے کو زدوکوب کیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اختر مینگل سمیت بی این پی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی این پی کے رہنماؤں کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر ) سینیٹ کے جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد کی مدعیت میں درج کی گئی۔

اختر مینگل اور ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی سمیت 7 دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

ایف آئی آر میں الزام ہے کہ سربراہ بی این پی اور ان کے ساتھیوں نے سینیٹ کے اسٹاف کو زد و کوب کیا۔

اس میں مزید الزام لگایا گیا کہ اختر مینگل اور ان کے ساتھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے جب کہ ان افراد کے پاس اسلحہ بھی تھا۔

ایف آئی آر میں درخواست کی گئی کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026