• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:29pm

توجہ حاصل کرنے کیلئے ’آنٹی‘ نے میرا نام لیا، آئمہ بیگ کا سارہ رضا کے بیان پر رد عمل

شائع October 31, 2024
—فوٹو: ڈان امیجز
—فوٹو: ڈان امیجز

گلوکارہ آئمہ بیگ نے ساتھی گلوکارہ سارہ رضا خان کے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آنٹی‘ نے توجہ اور فالوورز حاصل کرنے کے لیے ان کا نام لیا۔

چند روز قبل گلوکارہ سارہ رضا خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ”آٹو ٹیون“ کے آپشن کو ہٹا دیا جائے تو آئمہ بیگ بالکل بھی گلوکارہ نہیں۔

انہوں نے آئمہ بیگ کی گلوکارہ کو موسیقی کے آلات ”آٹو ٹیونز“ سے جوڑا تھا جو کہ کسی بھی گلوکار کو بہترین انداز میں گلوکاری کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

سارہ رضا خان کا دعویٰ تھا کہ اگر آٹو ٹیونز کو ہٹا دیا جائے تو آئمہ بیگ بالکل بھی گلوکارہ نہیں۔

اس پر سارہ رضا خان کو آئمہ بیگ سمیت دیگر گلوکاراؤں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جس پر سارہ رضا خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے واضح کیا تھا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں اور قائم رہیں گی۔

اب آئمہ بیگ نے انہیں قدرے سخت جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں سارہ رضا خان کو ’آنٹی‘ قرار دیا۔

آئمہ بیگ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ انہیں تنہا چھوڑ دیا جائے، زندگی بہت مختصر ہے، آنٹی نے فالوورز اور توجہ حاصل کرنے کے لیے ان کا نام لیا۔

گلوکارہ نے لکھا کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں، اگر سارہ رضا خان فالوورز میں کرسٹیانو رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیں لیکن اس طرح کسی شو میں بیٹھ کر خاتون گلوکارہ کے حوالے سے بات نہ کریں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ بہت بات ہوتی ہے کہ ٹی وی شو پر بیٹھ کر دوسروں کے حوالے سے اس طرح کی بات کی جائے۔

آئمہ بیگ نے لکھا کہ طنزیہ انداز میں لکھا کہ خیر، کوئی بات نہیں، ”آنٹی“ خوش رہیں اور سب ان کی طرف متوجہ ہوں، انہیں وہ پذیرائی ملنی چاہیے، جس کی وہ حقدار ہیں۔

گلوکارہ نے مزید لکھا کہ سارہ رضا خان کو توجہ دی جانی چاہیے تاکہ وہ آئندہ اس طرح کے کسی ٹی وی شو میں بیٹھ کر دوسری خواتین گلوکاراؤں کے حوالے سے بات نہ کریں۔

آئمہ بیگ نے لکھا کہ بیشک انہیں گلوکارہ نہ سمجھا جائے لیکن اگلی بار کسی ٹی وی شو پر اس طرح کسی اور خاتون گلوکارہ کو گھٹیا ٹارگٹ نہ بنایا جائے۔

انہوں نے لکھا کہ خدا کی جانب سے عطا کیے گئے ٹیلنٹ پر غرور کرنے کے بجائے اس پر شکر ادا کریں۔

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2024
کارٹون : 11 دسمبر 2024