• KHI: Partly Cloudy 25.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.6°C

کمرشل تھیٹر کے لیجنڈ ہدایتکار فرقان حیدر امریکا میں انتقال کرگئے

شائع November 10, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

کراچی میں کمرشل تھیٹر کے بانی اور لیجنڈ ہدایتکار سید فرقان حیدر رضوی امریکا میں انتقال کرگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وہ کئی ماہ کی علالت کے بعد امریکا کے شہر ڈیلاس میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

رپورٹ کے مطابق سید فرقان حیدر نے مایہ ناز اداکار معین اختر اور عمر شریف جیسے مقبول فن کاروں کو اپنی ٹیم میں شامل کرکے اسٹیج کو بام عروج پر پہنچایا۔

رپورٹ کے مطابق مرحوم نے ڈرامہ بایونک سرونٹ، بکرا قسطوں پر، بڈھا گھر پر ہے سمیت ڈھائی سو ڈرامے پیش کیے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025