• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.4°C

ڈرگ روڈ تا کارساز اور حسن اسکوائر تا کارساز سڑکیں آج رات 2 سے 5 بجے تک بند رہیں گی

شائع November 22, 2024 اپ ڈیٹ November 22, 2024 08:56pm
— مرتضیٰ وہاب، ایکس
— مرتضیٰ وہاب، ایکس

کراچی میں آج رات 2 بجے سے 5 بجے تک شارع فیصل اور حبیب رحمت اللہ روڈ سیکیورٹی وجوہات کے باعث جزوی طور پر بند رہیں گی۔

ڈان نیوز کے مطابق 22 اور 23 نومبر کی درمیانی شب 2 بجے سے 5 بجے تک ڈرگ روڈ تا کارساز شارع فیصل کے دونوں ٹریک عام ٹریفک کے لیے بند ہوں گے جبکہ کارساز اور حسن اسکوائر کے درمیان حبیب رحمت اللہ روڈ کے دونوں ٹریک بھی اس دوران بند رہیں گے۔

ائیر پورٹ سے شہر کی جانب سے آنے والی تمام تر ٹریفک کو کارساز روڈ اور اسٹیڈیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نرسری سے آنے والی تمام ٹریفک کو کارساز اور ائیر پورٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے شارع فیصل پر ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ اور ملینیم سے نیپا چورنگی کا راستہ اختیار کریں۔

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026