• KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Sunny 26.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Sunny 26.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C

بشارالاسد کے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے کا شبہ

شائع اپ ڈیٹ
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

شام کے صدر بشار الاسد کے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے، بشار الاسد آج صبح دمشق سے بذریعہ پرواز فرار ہوئے تھے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان کے طیارے نے ریڈار سے غائب ہونے سے قبل ایک غیر معمولی راستہ اختیار کیا تھا۔

فلائٹ راڈار ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق شامی فضائیہ کا ایک طیارہ دمشق ہوائی اڈے سے اس وقت روانہ ہوا جب باغیوں نے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا تھا۔

طیارے نے ابتدائی طور پر شام کے ساحلی علاقے کی جانب رخ کیا جو بشار الاسد کے علوی فرقے کا گڑھ ہے لیکن پھر اچانک موڑ لیا اور کئی منٹ تک مخالف سمت میں پرواز کرتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا۔

الجزیرہ کے مطابق الیوشین 76 طیارہ جس کی فلائٹ نمبر سیریئن ایئر 9218 تھی، دمشق سے اڑان بھرنے والی آخری پرواز تھی، پہلے اس نے مشرق کی طرف اڑان بھری، پھر شمال کی طرف مڑ گیا اور چند منٹ بعد حمص کے گرد چکر لگاتے ہی اس کا سگنل غائب ہو گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026