• KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 35.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 30.7°C

پاکستان نے 5 ماہ میں 2.66 ارب ڈالرز کی غیرملکی فنڈنگ حاصل کر لی

شائع December 23, 2024 اپ ڈیٹ December 23, 2024 11:17pm
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں 2 ارب 66 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ حاصل کی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے رواں مالی سال 2024 کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران بیرونی فنڈنگ کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایک ارب 2 کروڑ ڈالرز ملاکر فنانسگ کا مجوعی حجم 3 ارب 68کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرجائےگا۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں نومبر کے دوران 94 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنانسنگ ہوئی، جولائی تا نومبر 2 ارب 57 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کے 5 ماہ میں 9 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز کی گرانٹس موصول ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 تک سعودی عرب کا 5 ارب ڈالرز کا ڈیپازٹ نہیں ملا، اسی طرح چین سے 4 ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ بھی موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران 19 ارب 39 کروڑ ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے کا کا تخمینہ لگا رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026