• KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:44pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:16pm
  • ISB: Asr 4:36pm Maghrib 6:22pm
  • KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:44pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:16pm
  • ISB: Asr 4:36pm Maghrib 6:22pm

جنوبی افریقہ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

شائع January 13, 2025
فوٹو:کرک انفو
فوٹو:کرک انفو

جنوبی افریقہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا۔

چیمپئنز ٹرافی میں ٹمبا باؤما جنوبی افریقہ کی قیادت کریں گے، وین ڈر ڈوسن، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر ٹیم میں شامل ہیں۔

آئی سی سی ایونٹ کے لیے ٹیم میں ویان مولڈر، مارکو جانسن، کگیسو ربادا، کیشو مہاراج، لیونگی نگیڈی اور تبریز شمسی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ ٹرسٹن اسٹبس، ریکلٹن اور اینرک نورکیا بھی پروٹیز اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے مطابق میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔

آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

اس کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 27فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اس کے علاوہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ 20 فروری کو یو اے ای میں شیڈول ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025