سیف علی خان پر کس نے حملہ کیا؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

شائع January 16, 2025 اپ ڈیٹ January 16, 2025 09:42pm
— فوٹو: این ڈی ٹی وی
— فوٹو: این ڈی ٹی وی

بھارت کے معروف اداکار سیف علی خان پر چاقو حملے کے بعد پولیس نے حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ حملہ آور اپارٹمنٹ میں چوری کرنا چاہتا تھا، وہ ملحقہ راستے سے کمپاؤنڈ میں داخل ہوا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتبہ شخص اداکار کے گھر کی سیڑھی سے داخل ہو رہا ہے، اس نے ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھی ہے جبکہ اس کے کندھے پر نارنجی رنگ کا اسکارف ہے۔

پولیس ذرائع نے ادارکار کے گھریلو عملے کا حوالے دیتے ہوئے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ حملہ آور نے سیف علی خان سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سیف علی خان 16 جنوری کو رات دیر گئے تقریبا ڈھائی بجے ان کے ممبی کے پوش علاقے باندرا میں گھر میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر حملہ آور نے زخمی کر دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق سیف علی خان پر چاقو کے 6 وار کیے گئے، جس میں سے دو وار شدید تھے اور دو وار ریڑھ کی ہڈی کے قریب کیے گئے تھے۔

بعد ازاں، شدید زخمی ہونے والے بولی وڈ اداکار سیف علی خان کی سرجری کردی گئی تھی، بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ نے سیف علی خان کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ڈاکٹروں نے اداکار کی حالت خطرے سے باہر قرار دے دی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026