• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

شائع January 16, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈپازٹس کی مدت میں مزید ایک سال کے لیے توسیع کر دی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھے ہوئے اپنے 2 عدد ڈپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے، جن کی مدت جنوری 2025ء میں ختم ہو رہی تھی۔

ادھر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 10 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 3 کروڑ ڈالر بڑھ کر 11 ارب 72 کروڑ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 72 کروڑ ڈالر موجود ہیں، اس طرح ملک میں کل ذخائر 16 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

واضح رہے کہ 7 جنوری کو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ یو اے ای نے رواں ماہ واجب الادا 2 ارب ڈالرز کو رول اوورکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026