• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

شائع January 30, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا، ایونٹ کا پہلا میچ کراچی میں ہوگا لیکن افتتاحی تقریب لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو حضوری باغ لاہور میں منعقد ہو گی تاہم اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح کریں گے اور 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ حضوری باغ لاہور میں ہونے والی تقریب میں ملک کی اہم شخصیات، کرکٹرز اور آئی سی سی آفیشلز شریک ہوں گے ۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چیمپینز ٹرافی سے پہلے کپتانوں کی جوائنٹ پریس کانفرنس منعقد نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا جب کہ ایونٹ کا سب سے بڑا پاک-بھارت مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل مقام پر ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو نیوٹرل وینیو جب کہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے 2027 تک تمام ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2028 کا ویمنز ٹی20 ورلڈکپ بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026