• KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28°C
  • ISB: Clear 26.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28°C
  • ISB: Clear 26.6°C

فاسٹ باؤلر حارث رؤف انجری کے باعث سہ ملکی سیریز سے باہر

شائع اپ ڈیٹ
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

انجری کے شکار پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف سہ ملکی سیریز سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ فاسٹ باؤلر عاکف جاوید کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حارث رؤف کل جنوبی افریقہ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید کو ٹیم میں شامل کرلیا۔

مزید بتایا کہ عاکف جاوید کو صرف سہ ملکی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی تک حارث رؤف کے مکمل فٹ ہونے کی امید ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026