• KHI: Clear 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Clear 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید 8 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ

شائع February 15, 2025
شہادت ریکارڈ کرانے والوں میں سب انسپکٹر بابر سجاد، عقیل احمد، رجب علی، احمد نواز شامل ہیں —  فائل فوٹو: ڈان نیوز
شہادت ریکارڈ کرانے والوں میں سب انسپکٹر بابر سجاد، عقیل احمد، رجب علی، احمد نواز شامل ہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید 8 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کرلی گئیں، مقدمے میں مجموعی طور پر 25 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت استغاثہ کے مزید 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی گئی، آج شہادت ریکارڈ کرانے والوں میں سب انسپکٹر بابر سجاد، عقیل احمد، رجب علی، احمد نواز شامل ہیں۔

شہادت ریکارڈ کرانے والوں میں سب انسپیکٹر عرفان حسین، شمریز محبوب، کانسٹیبل طالب حسین، کانسٹیبل ثمرا اشفاق بھی شامل ہیں۔

پولیس کے گواہان نے مرکزی مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور اشتہار عدالت میں پیش کیے۔

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور عدالتی اشتہار ملزم مراد سعید، حماد اظہر، راجا بشارت اور زلفی بخاری کے پیش کیے گئے، خاتون پولیس اہلکار نے ملزمہ نادیہ حسین اور فاطمہ احسن سے برآمد موبائل فون عدالت میں پیش کیے۔

مقدمے میں استغاثہ کے گواہان کی شہادت ریکارڈ کرنے کا آغاز 15 جنوری کو ہوا تھا، گزشتہ 8 سماعتوں میں استغاثہ 25 گواہان کی شہادت ریکارڈ کروا چکی ہے۔

عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی، جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025