• KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 23°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.8°C

یورپی ویزے کا لالچ دیکر غیر ملکی فیملی کو اغوا کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

شائع February 19, 2025
ملزمان کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کے لئے متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے بھی مدد لی گئی۔
فائل فوٹو: ہیرالڈ
ملزمان کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کے لئے متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے بھی مدد لی گئی۔ فائل فوٹو: ہیرالڈ

واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی فیملی کو اغوا کرنے والے 3 اغوا کار 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیے، تینوں مغوی بحفاظت بازیاب کر الیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ مغویوں میں افغان فیملی کی ایک خاتون اور ان کے 2 بیٹے شامل ہیں، ملزمان نے افغانستان سے آئی فیملی کو یورپی ملک کا ویزہ دلوانے کے بہانے بلا کر اغوا کرلیا تھا۔

واقعے کی اطلاع پر سینٹرل پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

خصوصی احکامات ملنے پر پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی پوٹھوہار کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

اس دوران سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے مدد بھی لی گئی، ہیومن انٹیلی جنس اور ٹیکنیکل ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کے لئے متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے مدد لی گئی۔

سی پی او نے بہترین کارروائی کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش پیش کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026