• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.9°C

پوپ فرانسس کو سانس لینے میں مشکلات، حالت مزید بگڑ گئی، ویٹی کن

شائع February 23, 2025
روم میں ایک نن پوپ فرانسس کی صحت کے لیے دعا کر رہی ہے
—فوٹو: بشکریہ انڈین ایکسپریس
روم میں ایک نن پوپ فرانسس کی صحت کے لیے دعا کر رہی ہے —فوٹو: بشکریہ انڈین ایکسپریس
پوپ کو کئی دنوں تک سانس لینے میں دشواری کے بعد 14 فروری کو روم کے جیمیلی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا
—فائل فوٹو: رائٹرز
پوپ کو کئی دنوں تک سانس لینے میں دشواری کے بعد 14 فروری کو روم کے جیمیلی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا —فائل فوٹو: رائٹرز

ویٹی کن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کی صحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خراب ہوئی ہے، اور پہلی بار ان کی حالت کو نازک قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انہیں اضافی آکسیجن اور خون کی منتقلی کی ضرورت ہے۔

ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ویٹی کن نے کہا کہ 88 سالہ پوپ، جنہیں ڈبل نمونیا ہے، طویل عرصے سے ’دمہ‘ جیسے سانس کے عارضے میں مبتلا تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ کی حالت تشویش ناک ہے، وہ ’خطرے‘ میں ہیں۔

پوپ کو کئی دنوں تک سانس لینے میں دشواری کے بعد 14 فروری کو روم کے جیمیلی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ویٹی کن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے آکسیجن کے ’ہائی فلو‘ کا انتظام کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خون کی منتقلی ضروری تھی، کیوں کہ ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد کم تھی، جس کا تعلق خون کی کمی سے تھا۔

ویٹی کن نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اتوار کے روز زائرین کے ساتھ دعائیہ اجتماع کی سربراہی کے لیے عوامی سطح پر پیش نہیں ہوں گے۔

ڈبل نمونیا ایک سنگین انفیکشن ہے، جو دونوں پھیپھڑوں میں سوزش اور داغ ڈال سکتا ہے، جس سے سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026