• KHI: Maghrib 6:41pm Isha 7:57pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:32pm
  • ISB: Maghrib 6:16pm Isha 7:39pm
  • KHI: Maghrib 6:41pm Isha 7:57pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:32pm
  • ISB: Maghrib 6:16pm Isha 7:39pm

حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے، شہبازشریف

شائع March 12, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق شہباز شریف سے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور کی ملاقات ہوئی، چیمبرز آف کامرس کے صدور نے مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام وزارتیں اور متعلقہ سیکریٹریز تجاویز پر پالیسی اقدامات کا لائحہ عمل پیش کریں، معاشی استحکام کا حصول پہلا زینہ ہے، ملکی ترقی کا سفر اب شروع ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے، کاروباری برادری کے مسائل کا حل ترجیح ہے،حکومت بھرپور ساتھ دے گی، حکومت کاروباری برادری کی سہولت کے لیے ہرممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات سے سہولت فراہم کر رہے ہیں، فیس لیس کلیئرنس سسٹم سے کنٹینرز کی کلیئرنس کے وقت میں خاطر خواہ کمی آئی، تاجربرادری ٹیکس ریونیو میں اضافہ کے لیے تجاویز دے۔

اس موقع پر شرکا نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، بجٹ مشاورتی عمل میں شامل کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 مارچ 2025
کارٹون : 15 مارچ 2025