• KHI: Partly Cloudy 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 37°C
  • ISB: Partly Cloudy 34°C
  • KHI: Partly Cloudy 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 37°C
  • ISB: Partly Cloudy 34°C

شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت

شائع March 17, 2025 اپ ڈیٹ March 17, 2025 03:40pm
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک میں گیس اور تیل کے مزید ذخائر دریافت ہوگئے، ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سےگیس اور تیل کی دوسری دریافت کا اعلان کردیا۔

ماڑی انرجیز لمیٹڈ کے مطابق دریافت سے 2 کروڑ 5 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور 117 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

ماڑی انرجیز کے مطابق گیس اور تیل کی دریافت وزیرستان بلاک سے ہوئی، دریافت سے یومیہ 2 کروڑ 5 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ 117 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ ماڑی انرجیز نےگزشتہ ماہ وزیرستان بلاک سےگیس اور تیل کی دریافت کا اعلان کیا تھا، پہلی دریافت سےایک کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

پہلی دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہونےکا تخمینہ لگایا گیا تھا، ماڑی انرجیز کا سابقہ نام ماڑی پیٹرولیم تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026