• KHI: Clear 26.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.2°C
  • ISB: Cloudy 24.6°C
  • KHI: Clear 26.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.2°C
  • ISB: Cloudy 24.6°C

للت مودی پر تاحیات پابندی

شائع September 25, 2013 اپ ڈیٹ September 25, 2013 05:03pm

آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی۔ فائل فوٹو اے ایف پی

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کی ڈسپلنری کمیٹی نے انڈین پریمیئر لیگ کے سابق چیئرمین للت مودی کو ضابطوں کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔

للت مودی 2008 میں اڈین پریمیئر لیگ شروع کرنے والے اہم عہدیداروں میں سے ایک تھے تاہم تین سال پہلے انہیں بی سی سی آئی کے نائب صدر اور آئی پیل کے کمشنر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

رواں ماہ کے اوائل میں ہندوستانی کرکٹ بورڈ ی ڈسپلنری کمیٹی نے سابق آئی پی ایل چیئرمین کے خلاف 134 صفحات کی رپورت جمع کرائی تھی جس میں انہیں جابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور اختیارات کے غلط استعمال کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا۔

کمیٹی نے ان پر آئی پی ایل فرنچائز کی خرید و فروخت اور میڈیا رائٹس میں بدعنوانی سمیت لیگ کے مالی اور انتظامی معاملات میں بے قاعدگیوں کے الزامات لگائے گئے تھے اور تاحیات پابندی کی سزا تجویز کی تھی۔

مودی پر 2010 میں فرنچائز کی آکشن کے دوران بدعنوانی، کوچی فرنچائز پر دباؤ ڈالنا اور کسی اور فرنچائز کیلیے کوچی کا معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دینا، بی سی سی آئی کی جانب سے مکمل اختیارات نہ ہونے کے باوجود میڈیا اور انٹرنیٹ رائٹس فروخت کرنا اور سب سے بڑھ کر انگلینڈ اور  ہندوستانی بورڈ کے علم میں لائے بغیر انگلینڈ میں باغی لیگ میں ظاہر کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

مودی نے اس دوران ایک بیان میں اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں کیونکہ میں نے سری نواسن کی مخالف کی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ بورڈ کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ آئی پی ایل ٹیم کے مالک ہونے کی وجہ سے ان کا رویہ جانبدارانہ تھا۔

بدھ کو چنئی میں ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی اسپیشل جنرل باڈی اجلاس نے صرف گیارہ منٹ کے اجلاس کے بعد آئی پی ایل کے سابق کمشنر پر باپندی لگادی، اجلاس میں تمام تیس ارکان نے حصہ لیا۔

میٹنگ کے بعد بورڈ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ للت مودی سنگین بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور اسی لیے انہیں بی سی سی آئی سے بے دخل کیا جاتا ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ان کے بطور منتظم تمام اختیارات خم کیے جاتے ہیں اور وہ آئندہ بورڈ یا کمیٹی میں کسی عہدے کے اہل نہیں ہوں گے۔

للیت مودی کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی مگر سپریم کورٹ نے اسے مسترد کردیا تھا۔

مودی کے وکیل نے بی سی سی آئی کے اس فیصلے پر تنقید کی اور کہا کہ انکے موکل کو ایک دفعہ بھی اپنا دفاع کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ للیت مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی مل رہی ہیں جس کی وجہ سے وہ ہندوستان نہیں آرہے۔

یاد رہے کہ للت مودی ان دنوں لندن میں مقیم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2026
کارٹون : 16 اپریل 2026